حویلی میرج ہال میں تقریب کے دوران کھانے کی میز پر رکھے گئے کھانے کی چکن بوٹیوں سے خون نکل آیا

دینہ(راجہ صداقت)گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر واقع حویلی میرج ہال میں تقریب کے دوران کھانے کی میز پر رکھے گئے کھانے کی چکن بوٹیوں سے خون نکل آیا تھا جس کی شکائت میرج ہال کے مالک ثاقب کو کی اور ٹیبل پر بلایا گیا کے وہ آکر چیک کرے اس کھانے کو جب ویٹر نے اسے اطلاع دی تو وہ میرج ہال سے بھاگ کر باہر چلا گیا اور ویٹر کو بولا کے پلیٹ اور کھانا اٹھا کر غائب کردو جس پر ویٹر اٹھانے لگا تو اس ٹیبل پر بیٹھے صحافیوں نے اس کو روکا اور کہا کے مینیجر کو یہاں بلاو اور وہ دیکھے تو پھر اٹھا کر لے جانا جس پر مینیجر و مالک کو پھر اطلاع کی گئی تو اس نے کہا کے میں آفس میں بیٹھا ہوا ہوں آپ لوگ آفس میں آجائے یہاں بات کرتے ہیں جس پر صحافی حضرات آفس پہنچ گئے جب سارا ماجرا سے سنایا تو وہ سیخ پا ہو گیا اور کہا کے یہ کھانا ہم واپس لیکر جا رہے تھے جس پر صحافیوں نے کہا اگر آپ واپس لیکر جا رہے تھے تو ہمارے آگے کیوں رکھا جس پر وہ کوئی بھی معقول جواب نہ دے سکا اور شدید غصہ کے عالم میں دھمکیاں دیتے ہوئے آفس سے نکلا اور کہا کے یہاں سے اٹھنا مت میں ابھی تم لوگوں کا بندوبست کرتا ہوں اور ساتھ ہی فون پر لوگوں کو کال کر کے میرج ہال پہنچنے کا کہنے لگا تھوڑی دیر گزرنے پر جب کوئی نہ پہنچا تو اپنے بزرگ والد کیساتھ واپس آگیا اور غلطی ماننے کی بجائے دھمکیاں دیتا رہا اور کہا کے خبریں لگا دوں میں دیکھ لونگا سب کو جس پر خبریں جب نشر ہوئی اخبارات میں اور محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کی ڈائریکٹر میڈم سعدیہ کو اس واقع کی اطلاع کی گئی تو انہوں نے اپنی ٹیم کو بجھوایا ٹیم نے جب میرج ہال کی چیکنگ کی اس وقت کوئی بھی فنکشن میرج ہال میں نہیں تھا جب ٹیم سٹور روم پہنچی تو وہاں سے کاسمیٹکس کلر جو کے میرج ہال مالکان کھانوں میں استعمال کر رہے تھے جو کہ انسانی صحت کیلئے خطرناک تھا برآمد ہوا جس پر محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے میرج ہال کے سٹور روم کو سیل کر دیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+