عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کے حکم پر عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں

جہلم (کرائم رپورٹر) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کے حکم پر عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں۔تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمران جاوید ولد جاوید سلطان قوم مغل سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام حسن ولد سجوار قوم چشتی سکنہ ڈاکخانہ ڈھبپی نہلا آباد تحصیل و ضلع پاکپتن سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عالم نور ولد گل نواز قوم پٹھان سکنہ مشکیلی کوغذی تحصیل و ضلع چترال سے 2000 گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ پنڈدادن خان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم راشد رشید ولد محمد رشید سکنہ حجکہ بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 2 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+