ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورانِ ناکہ بندی4کلو چرس برآمد کرلی،دو ملزم گرفتار،مقدمات درج

جہلم (کرائم رپورٹر) ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورانِ ناکہ بندی4کلو چرس برآمد کرلی،دو ملزم گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورانِ ناکہ بندی بس کی تلاشی کے دوران ملزم عالم نور ولد گل نواز قوم پٹھان سکنہ مشکیلی کوغذی تحصیل و ضلع چترال سے 2000گرام گردہ نما چرس اور ملزم رحمت الدین ولد سعید خان قوم پٹھان سکنہ کاری ڈاکخانہ چترال ضلع چترال سے بھی 2000گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+