وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےاقبال حسین خان ڈپٹی کمشنرجہلم

جہلم(عمران جاوید)ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،کسانوں کا آن لائین ڈیٹا جلد از جلد اپلوڈ کیا جائے،حکومت پنجاب کی جانب سے کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ زائد قیمت کی وصولی،جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سخت ایکشن لیا جائے، کسانوں کو آبپاشی کے جدید طریقوں سے آگاہی اور مشینی کاشت کو فروغ سے فصلوں کی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ٹاسک فورس، ایگریکلچر ل ایڈوائزری کمیٹی کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈی او زراعت تجمل جاوید،اسسٹنٹ کمشنرز،ضلعی افسران و کسانوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنراقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ساڑھے بارہ ایکٹر تک اراضی کے مالکان کو فصل حریف کیلئے چالیس ہزار روپے فی ایکٹر اور فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکٹر بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔ اقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں واضع کمی کی گئی ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زراعت افسران کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئیں انہوں نے ہدایت کی کہ زراعت افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ کھاد ڈیلرز مختلف کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ہر خریدار کو باقاعدہ رسید جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی سی اقبال حسین خان نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے آبپاشی کے جدید طریقہ ہائے کار سے کسانوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں اس مقصد کیلئے حکومت 60فیصد تک سبسڈی دے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت، واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے موثر نفاذ کیلئے بھرپور محنت اور تمام تر صلاحتیں برؤے کار لائیں۔ انہوں نے کسان نمائندوں کو ہدایت کی کہ جعلی کھادوں، ادویات کی روک تھام، زائد قیمتیں وصول کرنے والے عناصر کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+