المیزان بنک جی ٹی روڈ دینہ کی بلائی منزل پر بجلی میٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

دینہ (محمد شاہد)المیزان بنک جی ٹی روڈ کی بلائی منزل پراچا نک بجلی میٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر،ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ دینہ پر واقعہ المیزان بینک کی اوپر والی بلڈنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پہلے میٹر کو آگ لگی آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی آگ اوپروالی بلڈنگ کو جا پہنچی بلڈنگ میں پڑا سامان جل کر خاکستر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ واپڈہ دینہ نے بھی بر وقت بجلی بند کر کے اعلیٰ کا رکردگی کا مظاہرہ کیا اس موقع پرچوکی سٹی دینہ نفری بھی پہنچ آئی کسی قسم کا بڑا نقصان ہونے کی تاحال کوئی اطلاعات نہ ملی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+