چئیرمین مدوکالس سہیل ظفر سمیت اہل علاقہ کا اظہارِ تشکر۔چوہدری سہیل ظفرکی کارگردگی پر مکمل اطمینان۔ اہل علاقہ کا اظہار

تفصیلات کے مطابق مدوکالس تا ساگری روڈ تقریباً 30سے 35 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔اس دورانیہ میں کبھی بھی اس روڈ کی مرمت نہیں کی گئی۔دن بہ دن روڈ کی حالت اس قدر خستہ ہو گئی کہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، سائیکلوں کے نقصانات اہل علاقہ کی سر دردی کا باعث بننے لگے ۔ عوام ساگری جانے سے پرہیز کرنے لگے۔ مقامی سیاست دان اور اہل علاقہ کے بااثر شخصیات بھی اس روڈ کی مرمت نہ کرواسکیں ۔لہذا اہل علاقہ کا یہ درینہ مطالبہ بن گیا کہ آئندہ الیکشن میں اگر کسی سیاست دان کوووٹ چاہیے تو پہلے یہ سٹرک تعمیر کروانی ہو گی۔ اس خوائش کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ سیاسی قیادت نے مدوکالس تا ساگری روڈ پر مبلغ 2 کروڑ 84لاکھ روپے کی رقم خرچ کر کے اہل علاقہ کی درینہ خوائش کو پورا کیا ۔اس حوالے سے گزشتہ روز یونین کونسل مدوکالس میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت چئیرمین چوہدری سہیل ظفر منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چئیرمین ملک صداقت، سیکرٹری شاہد محمود، کونسلر حضرات اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری سہیل ظفر اور اہل علاقہ کی طرف سے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت خصوصاً خادم اعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور ایم پی اے جہلم مہر محمد فیاض کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر چوہدری سہیل ظفر کا کہنا تھا مہر محمد فیاض نے ہماری درینہ خوائش کو پورا کر کے ہمارے اور اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔ہمیں اُن پر فخر ہے اور ہم سب اُن کی مزید ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے اپنی پوری ٹیم جس میں راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی اے ، میاں محمد عتیق یوتھ کونسلر، راجہ نویدافضل کا بھی شکریہ اد اکیا جنہوں نے موجودہ سیاسی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کروانے میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور اہل علاقہ کی درینہ خوائش کو پورا کیا گیا۔اجلاس میں سٹرک کی تعمیرکو تسلی بخش قراردیتے ہوئے تما م تعاون کرنے والے افراد کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا گیا۔اہل علاقہ نے چوہدری سہیل ظفر کی کارگردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقہ کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔اہل علاقہ نے مہر محمد فیاض،چوہدری سہیل ظفر اور اُن کی پوری ٹیم کو بے شمار دعائیں دیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+