RTAجہلم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ویگنوں نے فی مسافر سے 10روپے زاہد حاصل کرنا شروع کر دیا

تفصیلات کے مطابق دینہ جہلم کا فاصلہ 17 کلومیٹر ہے۔ ویگن والے پہلے 30روپے کرایہ لیتے تھے اب انہوں نے 40روپے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں RTAکی خاموشی عوام کے لیے سمجھ سے بالا تر ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ RTA کی موجودگی میں ویگنوں والے کرایہ کس طرح اضافہ کر سکتے ہیں ۔ مسافر سے 40 روپے حاصل کیے جاتے ہیں۔ پانچ روپے واپسی کا کہا جات ہے مگر اس پر عمل نہیں ہوتا۔ RTA جہلم کا فرض بنتا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کروائیں۔ پہلے ہی کرایہ بہت زیادہ تھا ۔ مذید اضافے سے لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ڈپٹی کشمنر جہلم کو عملی قدم اُٹھانا ہو گا۔ ان حالات میں اگر ویگنوں کی تعداد 20%کم کر دی جائے تو ویگن والے مالکان خوامخواں کرایہ کم کر دیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+