دینہ شہر میں بارش کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ، خشک سردی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں بارش کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ، خشک سردی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس حوالے دینہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے موسمی بیماریوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور نزلہ ،کھانسی ، زکام ،بخار ،چیسٹ انفیکشن ،دمہ کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور بڑی تعداد میں مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہورہے تھے۔علاوہ ازیں تیز بارش اور تیز ہواؤں کے باعث واپڈا آئیسکو سب ڈویژن جہلم میں بجلی کے فیڈر ٹریپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی بھی بندرہی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+