جہلم میں 19 سے 24 فروری 6 روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقادکیا جارہا ہے

عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ جہلم میں 19 سے 24 فروری 6 روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقادکیا جارہا ہے ، ہیلتھ ویک کے دوران شہر کے مختلف تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور تشخیصی و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت سکریننگ کیمپس سے فائدہ اٹھائیں۔ہفتہ صحت کیمپس کے حوالے سے تمام انتظامات چیف ایگزیکٹیو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی زیر نگرانی کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ شہر کے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں ،4دیہی اور 8 بنیادی مراکزصحت میں یہ کیمپس 19سے 24فروری تک جاری رہیں گے ۔کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں مریضوں کے چیک اپ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے جن پر ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت کیمپس میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور دیگر کے مفت تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+