مہر محمد فیاض ایم پی اے دینہ23فروری 2018 ؁ء بروز جمعہ کو 5کروڑ کی لاگت سے بننے والاچک اکا سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس میں سٹیڈیم کی اہمیت اسی طرح ہے جسے طرح جسم میں ریڑ کی ہڈی۔ تحصیل دینہ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پیلٹ فارم کا ہو نا بہت ضروری ہے اور پلیٹ فارم مہیا کرنے جارہے ہیں تحصیل دینہ کے ایم پی اے مہر محمد فیاض جو کہ23فروری 2018 ؁ء کو بعد از نماز جمعہ چک اکا میں 5کروڑ کی لاگت سے بننے والا سٹیڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقعہ پرچئیرمین یونین کونس مدوکالس چوہدری سہیل ظفر، وائس چئیرمین ملک صداقت، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء راجہ لیاقت علی اُمید وار برائے ایم پی اے ، میاں محمد عتیق یوتھ کونسلر، راجہ نوید افضل ممبر بیت المال، سید افتخار شاہ جنرل کونسلربھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماء راجہ لیاقت علی اور اُن کی ٹیم کا میڈیا سے کہنا تھاکہ تحصیل دینہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی ضرورت ہے ہماری یہ خواہش ہے کہ ہمارے اس خطے سے کھلاڑی عالمی سطح پر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کر یں۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ مہر محمد فیاض ہمارے خواب کو پورا کرنے جارہے ہیں اور نوجون نسل کو کھیلوں کی دنیا میں اپنا اور اپنے شہر کا مقام بنانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے جارہے ہیں۔ہم اُن کے بے حد مشکورو ممنون ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ نوجوان کھیلاڑی اس پلیٹ فارم سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں گے اور اپنے ٹیلنٹ کو ساری دنیا میں منوائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد مہر محمد فیاض زندہ باد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+