جہلم شہر و گردونواح میں موسم کے بدلتے ہی ماحولیاتی آلودگی ، ملاوٹ شدہ خوراک ، غیر ذمہ دارانہ رویوں کی بناء پر نزلہ زکام کھانسی کے امراض میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا

جہلم شہر و گردونواح میں موسم کے بدلتے ہی ماحولیاتی آلودگی ، ملاوٹ شدہ خوراک ، غیر ذمہ دارانہ رویوں کی بناء پر نزلہ زکام کھانسی کے امراض میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، نزلہ زکام کو3 دن دوائی سے ٹھیک نہیں کرنے کے جاہلانہ فلسفہ کی بجائے کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے دوائی لیکر دوسروں کو نزلہ زکام سے بچانا چاہیے، اس امر کا اظہا رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرعبدالباسط نے صحافیوں کے سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں و بڑوں کو ٹھنڈی گرم اشیاء کے علاوہ سڑکوں کے کنارے کھڑی ریڑھیوں سے تلی ہوئی مضر صحت اشیاء اور فاسٹ فوڈ کھانے سے منع کریں ، اور آلودہ ماحول کی بناء پر پیدل و موٹر سائیکل سوار ماسک کا استعمال کریں اور بچوں کو موٹر سائیکل پر آگے نہ بٹھائیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ، انہوں نے دیگر حکام سے بھی کہا کہ وہ سڑکوں ، بازاروں ،اور سکولوں کے سامنے کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کو یقینی بنائیں اور غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+