حکومت پنجاب نے صحت میلہ کا انتظام کر کے شہریوں پر احسان عظیم کیا تاکہ لوگوں کے اندر صحت کی آگاہی کا شعور بیدار ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں صحت میلہ کا انتظام کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی ایچ کیو جہلم اور ور دینہ ہیلتھ سنٹر میں انتظامات معیاری دیکھنے میں آئے ہیں۔ ہیلتھ میلے میں کمپیوٹر کے زریعے طبی معائنہ کیا جارہاہے ، جبکہ مختلف بیماریوں کے لیبارٹریز ٹیسٹ بھی مفت کئے جارہے ہیں ، مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی محکمہ صحت کی طرف سے مفت لگائے جا رہے ہیں ، حاملہ خواتین کو مفت ٹیکے اور الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ حاملہ خواتین میں خوراک اور ملٹی وٹامن ادویات مفت دی جارہی ہیں ، ٹی بی کا لیبارٹری ٹیسٹ اور حفاظتی ادویات بھی میلے میں مفت فراہم کی جارہی ہیں ، ہیپاٹائٹس کے لیبارٹری ٹیسٹ اور ٹیکے مفت میں لگائے جارہے ہیں ، بچوں اور بڑوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت ادویات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہی ہیں۔ مریضوں کا فری چیک اپ فری کیا جا رہا ہے۔ صحت میلہ میں شوگر یرقان ٹی بی اور پھیپٹروں کے جملہ امراض ملیریا پر خصوصی توجہ دی جا ری ہے ۔بلاشبہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند افراد کا ہونا ضروری ہے۔ صحت میلہ مورخہ 19 فروری تا 24 فروری تک جاری رہے گا۔ سینکڑوں افرادروزانہ اس سے استفادہ کر رہے ہیں ۔سیاسی سماجی زعماء دینہ نے حکومت پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اور محکمہ صحت کے آفسیران وملازمین کی فرض شناہی کی بھی تعریف بھی کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+