سینٹ کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے

سینٹ کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔پیسے کی چمک بھی ماند پڑ گئی۔محبت کا مظاہرہ جومسلم لیگ ن کے جیالوں نے کیا قابل دید ہے۔ چئیرمین چوہدری سہیل ظفر، سینئر رہنماء راجہ لیاقت علی، یوتھ کونسلر میاں عتیق کا خوشگوار ماحول میں میڈیا سے اظہار خیال۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کا امتحان تھا ۔اکثر تجزیہ کرنے والے افراد کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی اکثیریت کھو چکی ہے۔اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے دوسری جماعتوں نے پیسے کی چمک کا استعمال کیا مگر الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔پیسے کی چمک بھی جیالوں کے دلوں میں نواز شریف کی محبت کو ختم نہیں کر سکتی۔چئیرمین سہیل ظفر، سینئر رہنماء راجہ لیاقت علی، یوتھ کونسلر میاں عتیق نے میڈیا کے وفد سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب ہونے واے ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان کی اُس جماعت سے وابستہ ہیں جس کا لیڈر نڈر اور بے باک ہے اور ہم سلام پیش کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے اُن جیالوں کو جنہوں نے پیسے کی چمک کو ٹھکراتے ہوئے اپنے لیڈر کا سر فخر سے بلند کیا ۔نواز شریف نے پاکستان کو نہ صرف مشکلات سے نکالا ہے بلکہ ترقی یافتہ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں۔ مثلاً ہسپتا ل کا نظام، سڑکوں کا نظام، واپڈا سسٹم آن لائن،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، لینڈریکارڈ سسٹم وغیرہ وغیرہ مگر افسوس چند عناصر ہر وقت کوشش میں رہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلنے سے کیسے روکا جا سکے۔اُن کا کام ہر وقت تنقید کرنا ہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اس نظام کو مظبوط کریں اور نواز شریف کا ساتھ دیں تا یہ ملک آئندہ بھی عوام کے دلوں میں بسنے والے عوامی لیڈر نواز شریف کی سرپرستی میں مزید ترقی کی راہوں پر گامزہ ہو سکے۔پاکستان زندہ باد مسلم لیگ ن پائندہ باد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+