راجہ سعد یعقوب ولد محمد یعقوب اور راجہ فہد یعقوب ولد محمد یعقوب کی ولیمہ کی تقریب مورخہ 18مارچ بروز اتوار ڈھوک کھوکھر میں خیریت سے اختتام پزیرہو گئی

راجہ سعد یعقوب ولد محمد یعقوب اور راجہ فہد یعقوب ولد محمد یعقوب کی ولیمہ کی تقریب مورخہ 18مارچ بروز اتوار ڈھوک کھوکھر میں خیریت سے اختتام پزیرہو گئی۔ سیاسی شخصیات ، دوست احباب اور گاؤں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور خواتین کی بھرپور شرکت۔والدین اور دولہوں کو مبارک باد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجہ اظہر رہنماء پی ٹی آئی اور راجہ الیاس(UAE) کے بھانجے راجہ سعد یعقوب اور راجہ فہد یعقوب ولد محمد یعقوب کی ڈھوک کھوکھر میں ولیمہ کی تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئی۔ تقریب میں راجہ لیاقت سینئر رہنماء مسلم لیگ ن ، چوہدری ذاہد اخترسینئر رہنماء پی ٹی آئی ، چوہدری انور سینئر رہنماء پی ٹی آئی ،افتخار شاہ جنرل کونسلر مدوکالس، راجہ صداقت بیورو چیف سماء،راجہ امجد، راجہ اسرار (UK )،راجہ فیاضUK))،راجہ لیاقت (UK) سمیت دوست اخباب، بزرگوں ، بچوں اور گاؤں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں مرد حضرات اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد نے دولہوں اور ولدین کوڈھیروں دعاؤں کے ساتھ مبارک باد دی اور کھانے کی تعریف بھی کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+