ڈوماں تحصیل دینہ میں نیا ٹرانسفارمر لگنے پر اہل علاقہ کاخوشی سے نعرے بازی۔مہر فیاض زندہ باد، میاں عتیق زندہ باد ،مسلم لیگ ن کے ہم شکر گزار ہیں۔اہل علاقہ کا میڈیا سے اظہار خیال۔

تفصیلات کے مطابق ڈوماں تحصیل دینہ میں عرصہ دراز سے 50KVکا ٹرانسفارمر لگا ہو ا تھا جو کہ آبادی کے اعتبار سے نا کافی تھا۔ گرمیوں کے دنوں میں اکثر خراب ہونے کی شکایات ملتی تھیں۔اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ تھا کہ نیا 100KVکا ٹرانسفارمر لگنا چاہیے۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنماء راجہ لیاقت اُمیدوار برائے ایم پی اے اور میاں عتیق یوتھ کونسلر کی خصوصی کوشش سے گزشتہ روز جب 150KVکا نیا ٹرانسفارمر لگا تو اہل علاقہ اپنی خوشی کو کنڑول نہیں کر سکے اور راجہ لیاقت علی، میاں عتیق یوتھ کونسلر ، مہر فیاض ایم پی اے دینہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کو بے شمار دعائیں دیں اور نعرے بازی کی۔ اہل علاقہ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے بے حد شکر گزار ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں ثابت کر دیں گے کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے جیالے ہیں اور نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ۔ اس موقعہ پرراجہ لیاقت علی اور میاں عتیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہر محمد فیاض کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اہل علاقہ کے لیے نیا ٹرانسفارمر لگوا کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے۔چوہدری امجد وائس چئیرمین یوسی لدھڑ اور راجہ نوید افضل ممبر یوتھ کونسلر بھی اس موقعہ پر اُن کے ہمراہ تھے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+