گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول منگلا روڈ ہڈالہ دینہ چھٹی کے وقت ٹریفک بلاک ہونا معمول ٹریفک پولیس خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگی عام ٹرانسپورٹر،راہگیر پریشان

دینہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول منگلا روڈ ہڈالہ دینہ چھٹی کے وقت ٹریفک بلاک ہونا معمول ٹریفک پولیس خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگی عام ٹرانسپورٹر،راہگیر پریشان۔تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول ہڈالہ دینہ میں چھٹی کے وقت روزانہ ٹریفک بلاک ہونامعمول بن گیا طالبات کو لینے والی گاڑیاں،چنگ چی رکشے ایک گھنٹہ تک روڈ کو بلاک کر دیتے ہیں مذکورہ سکول کے علاوہ اس مقام پر کم و بیش چار پرائیوٹ سکول بھی واقع ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں طالب علم اور طالبات بیک وقت روڈ پر آجاتے ہیں جس کی وجہ سے گزرنے والی ٹریفک آوٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہے اور یہاں پر رش کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں پہلے یہاں پر چھٹی کے وقت ایک یا دو ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیتے تھے مگر اب وہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر غیر حاضر ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چھٹی کے وقت مذکورہ مقام پر کم از کم دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور طلباء و طالبات کے تحفظ کے لئے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کرنے کے لئے تعینات کئے جائیں،

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+