اللہ تعالیٰ ایسی اولاد سب کو عطا فرمائے۔ شہزاد محسن ولد محمد محسن کواُس کی بہادری پر انعام ملنا چاہیے۔ اہل علاقہ کاڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشہزاد محسن ڈھوک کھوکھر ڈاکخانہ وتحصیل دینہ میں جان کی بازی تو ہار گیامگر شجاعت و بہادری کی داستاں رقم کر دی۔کتابوں میں پڑھا کرتے تھے کہ ایک بچے نے اپنی جان کی بازی لگا کر اپنے محب وطن اور سچے اور پکے مسلمان ہونے کا فرض ادا کر تے ہوئے دوسرے مسلمانوں کی جان و مال کو محفوظ کیا اور پھر اُ س کو کسی نہ کسی انعام سے نوازا جاتا ہے۔مگر آج معلوم ہوا کہ جو واقعے کتابوں میں لکھے جاتے ہیں وہ کسی نہ کسی حقیت سے جڑے ہوتے ہیں میر امطلب ہے کہ لکھنے والا کسی نہ کسی مقصد کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ڈھوک کھوکھر کا رہاہشی، شیر دل انسان ،فلاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینیوالے نوجوان شہزاد محسن نے کتابوں کی باتوں کو سچ کر دکھایااور اپنی بہادری سے نہ صرف خواتین کو اُن کا لوٹا ہوا مال واپس دلوایا بلکہ لوٹنے والوں کو بھی پکڑوایا ۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہ سکتے ہیں کہ کئی خواتین و مرد حضرات کولٹنے سے بچالیا۔لہذا اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ اس بہادر بچے کو کسی نہ کسی ایواڈ کی صورت میں انعام دیا جانا چاہیے جس سے نوجوانوں کے اندر شجاعت ، بہادری اور محب وطن ہونے کے جذبہ کو فروغ مل سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+