راجہ مطلوب مہدی کی گرانٹ سے گلیوں کی بلا تفریق تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔اخترپہلوان،چوہدری کمال،پیرسبطین ہادی نوشاہی

جہلم (واجد محمود چوھدری)راجہ مطلوب مہدی کی گرانٹ سے گلیوں کی بلا تفریق تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔اخترپہلوان،چوہدری کمال،پیرسبطین ہادی نوشاہی۔ماہ رواں سے قبل دیئے گئے گلیوں کے ٹھیکہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لئے کڑی نگرانی میں ملہو اور سنگھوئی میں گلیوں کی تعمیر تکمیل کا سلسلہ حتمی مراحل کے لئے تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے گذشتہ روز میڈیا ٹیم کی جانب سے زیر تعمیر گلیوں کا دورہ کیا گیا۔جس کے دوران یونین کونسل سنگھوئی کے جنرل کونسلر اختر پہلوان،جنرل کونسلر چوہدری کمال اور پیر سبطین ہادی نوشاہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم نے وعدے کئے تھے کہ ہم جیتیں یا نہ جیتیں اگر ہماری گورنمنٹ بنی تو ہم گلیوں کی تعمیر ہر ممکن کروائیں گے۔اس لئے کوئی احسان نہیں بس عوام کا حق ادا اور وعدے پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گرانٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی کی خصوصی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیرکے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+