سبزی منڈی دینہ سے کھوکھراں موڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،رہائشی آبادی پریشان

جہلم (عمران جاوید خان)سبزی منڈی دینہ سے کھوکھراں موڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،رہائشی آبادی پریشان۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی سے لیکر کھوکھراں موڑ تک ایک بہت بڑی آبادی رہائش پذیر ہے آنے جانے کے لیے جو روڈ استعمال کرتے ہیں وہ ایک عرصہ سے ٹوٹتے ٹوٹتے گہرے کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے گاڑیاں موٹر سائیکل تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیاہے مقامی رہائشی لوگوں نے ایم این اے چوہدری خادم حسین سے روڈ تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+