ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے لئے اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی گئی،خلاف ورزی کرنے والے جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل جائینگےڈپٹی کمشنرجہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی

جہلم(عمران جاوید خان) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے لئے اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی گئی، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے،معیاری گوشت اور دودھ فراہم کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل جائینگے۔ان خیالا ت اظہار ڈپٹی کمشنرجہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم سلطانہ خٹک، ایڈیشنل ڈی سی ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش، تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، ڈی او انفارمیشن، ایم سی افسران، محکمہ لائیو اسٹاک، ایگریکلچر کے افسران سمیت صدر کریانہ ایسوسی ایشن شکیل اختر بھٹہ،تاجر برادری کے دیگر نمائندوں اور متلعقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہاکہ جہلم کے عوام رمضان میں سرعام کھانے پینے سے گریز کریں اور دوکاندار خضرات بھی رمضان کا اخترام کریں گے۔ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاجربرادری کے تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں مقرر کی جاتی ہے اور مقررکردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو جیل اور جرمانے کیے جائیں گے اور عوام کو حق حاصل ہے کے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کی شکایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کریں اور صارفین کو اگر قیمتوں کے متعلق شکایت ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں اور فوری کاروائی کی جائیگی۔تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے چینی کی قیمت رمضان بازار میں 46 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی، باسمتی چاول 105 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 100 روپے فی کلو،، دال مسور موٹی 72 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں 68 روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی 90 روپے فی کلو،،بیسن 98 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں 95 روپے فی کلو،لال مرچ 265 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 260 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی،فی سموسہ (سبزی)10روپے،فی سموسہ(چکن)20روپے جبکہ پکوڑہ250روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 230، دودھ اور دہی 80 کے حساب سے مہیا ء کئے جاہیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+