ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے ڈی سی ہاؤس میں ضلع جہلم کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز کونئی 3000 سی سی ٹویوٹا ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں دے دیں

جہلم(نمائندہ خصوصی عمران جاوید خان) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے ڈی سی ہاؤس میں ضلع جہلم کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز کونئی 3000 سی سی ٹویوٹا ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں کی حفاظت اور کار سرکار کے لئے بہترین استعمال میں لایا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنرز نے وعدہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان، اے سی دینہ راجہ سلیم، اے سی سوہاوہ ملک اعجاز، اے سی پنڈ دادنخان مجاہد عباس کو نئی گاڑیاں دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 147 اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت پنجاب کی جانب سے 3000 سی سی ٹویوٹا ڈبل کیبن ہائی لکس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش اور دیگر افسران موجود تھے۔دپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں درکار مسائل کے ازالے کے لئے یہ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+