رمضان المبارک میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلع جہلم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستارعیسانی

جہلم(عمران جاوید خان)رمضان المبارک میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلع جہلم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستارا عیسانی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی نیلم سلطانہ خٹک، اے سی جہلم زاہد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شاہد صدیق، جامعہ حنفیہ کے قاری محمد عمر فاروق،مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی، کے علاوہ ضلع کے تمام علماء موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بحیثیت مسلمان قوم اپنے ملک اور ایمان کی حفاظت اور رمضان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ ریسکیو، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں کو بھی اپنی اپنی ذمداریاں سونپ دی ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر انکا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے اکابرین کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ڈی سی کپٹن)ر(عبدالستار عیسانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حترام رمضان آرڈیننس کے تحت تمام ہوٹل، ڈھابے، اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے والے دوکاندار رمضان میں دن تین بجے کے بعد اشیا ء خرد و نوش بیچیں گے، اور شہری اپنے ایمان کو سلامت رکھتے ہوئے احترام رمضان آرڈیننس کا لحاظ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھا کر 22 کر دی گئی ہے، زائد قیمتیں وصول کرنے والے اور غیر معیاری اشیا ء خرد و نوش فروحت کرنے والوں کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+