ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے پنڈ دادنخان کے صاف پانی کی سکیموں کی بحالی کے لئے آٹھ کروڑ چار لاکھ اور تئیس ہزار روپے کے فنڈز منگوا کر متعلقہ حکام کو 22 سکیموں کی بحالی کی ہدایات جاری کر دی

جہلم(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن)ر(عبدالستار عیسانی نے آج سے 13 روز قبل پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں متعدد سائلین نے تحصیل میں صاف پانی کے حوالے سے درخواستیں جمع کروائیں، ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے پنڈ دادنخان کے صاف پانی کی سکیموں کی بحالی کے لئے آٹھ کروڑ چار لاکھ اور تئیس ہزار روپے کے فنڈز منگوا کر متعلقہ حکام کو 22 سکیموں کی بحالی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کے بغیر ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری نا مکمل ہے۔ بحال کی جانے والی 22 سکیموں کی تفصیلات دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+