ضلعی انتظامیہ نے شہر میں لگائے گئے 6 رمضان بازاروں سےعوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور سستے داموں فروخت کے حوالے سے ریلیف فراہم کر نا شروع کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی

جہلم(عمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں لگائے گئے 6 رمضان بازاروں سے عوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور سستے داموں فروخت کے حوالے سے ریلیف فراہم کر نا شروع کر دیا ہے اور تمام محکمے ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے رمضان بازار مشین محلہ جہلم، رمضان بازار اکرم شہید پارک جہلم اور جی ٹی پر واقع رمضان بازار دینہ کا اچا نک دورہ کر تے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جہلم کی عوام کو معیاری اشیا سستے داموں فراہم کی جار رہی ہیں، چینی 46 روپے، باسمتی چاول 100 روپے، بیسن 95 روپے، اور دیگر تمام اشیا خرد و نوش مارکیٹ سے کم ریٹ اور اعلی معیار کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر اعلیٰ کوالٹی دالیں بھی دستیاب ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+