یوم یکجہتی کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہے پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی

جہلم(عمران جاوید خان)پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 18 مئی کو “یوم یکجہتی فلسطین” منانے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، ضلع بھر کی متعدد مساجد میں امن و خیر کی دعا کے ساتھ ساتھ فلسطین کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہے، اس روز بربریت کے شکار فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کی۔دوسری جانب چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری وحشیانہ مظالم کو رکوائے اور تحقیقات کرے۔ تشدد سے معصوم عورتوں، بچوں اور بزرگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+