عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج لئے

جہلم (راجہ سہیل کیانی)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔ تھانہ سول لائن سے فرخ شبیر اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم نعمان عزیز ولد عبدالعزیز قوم بٹ سکنہ بلال ٹاؤن سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سول لائن کے فرخ شبیر اے ایس آئی دوران گشت کچہری چوک موجود تھا کہ پولیس وائرلیس کنٹرول نے بتلایا کہ جادہ کی طرف سے ایک پجارو نمبری LWH/7777 نہایت تیز رفتاری سے آرہی ہے۔ اس اطلاع پر ناکہ بندی کرکے دربار باباکرم شاہ بخاری سڑک پختہ بند پر با امداد ہمرائیاں گاڑی کو روک لیاگیا۔ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ عبداللہ ولد محمد شبیر قوم جٹ سکنہ بلال ٹاؤن بتلایا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کی فرنٹ سیٹ کے اوپر ایک کین تعدادی 5لیٹر شراب موجود تھا جسکو قبضہ میں لے کرمذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سوہاوہ کے وقاص منظور ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمدذاکر ولد محمد نذیر قوم جٹ کلیال سکنہ ڈھوک فتح محمد داخلی چھبر سیداں سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+