تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار جبکہ رمضان بازار دینہ کے خیمے بھی گرگئے

جہلم(عمران جاوید خان)تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار جبکہ رمضان بازار دینہ کے خیمے بھی گرگئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کے وقت اچانک گرج و چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی اورموسم کی گرمی یکسر بدلی ہوکر ٹھنڈک میں تبدیل ہوگئی روزے داروں کے چہرے کھل کھلا اُٹھے اورشہریوں نے تیزٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ لگی بارش کو خوب انجوائے کیاجبکہ دوسری طرف تیز ہواکی وجہ سے رمضان بازار کے لگے خیمے دوکانداروں اورخریداروں کے اُوپر گرگئے جنہیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+