افواج پاکستان کے شہداء پر قوم کو ناز ہے کرنل سہیل عابد جیسے جوانوں نے جانوں کے نظرانے دیکر دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے۔ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم سید ابرارحسین شاہ

جہلم (عمران جاوید خان) افواج پاکستان کے شہداء پر قوم کو ناز ہے کرنل سہیل عابد جیسے جوانوں نے جانوں کے نظرانے دیکر دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے۔ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم سید ابرارحسین شاہ۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے کہ انہوں نے دشمن پر ثابت کر دیا کہ قوم کے بیٹے زندہ ہیں۔ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے اور اس کی سالمیت کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کے عزائم کو دفن کر دیا جائے گا۔کرنل سہیل عابد جیسے افواج پاکستان کے جوانوں پر قوم کو ناز ہے جنہوں نے جانوں کے نظرانے دیکر دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر جہلم سید ابرارحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا۔پاکستان امن اور ترقی پسند مملکت ہے۔جس کے لئے 66 سے بھی زائد جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔اگر ہم امن پسند نہ ہوتے تو اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں میں ہمارے جوان خدمات سر انجام نہ دے رہے ہوتے۔میاں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے سوال کے جواب میں سیدابرارحسین شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے پوری قوم کو تکلیف پہنچی۔یہ بیان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لئے دیا گیا۔جو کہ ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے۔اقوام عالم میں ملکی حرمت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔نواز شریف نے عدلیہ،فوج،دیگر اداروں اور ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔وہ اب قومی مجرم بن چکے ہیں۔ ان کے اس بیان پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے سوال پر سیدابرارحسین شاہ نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کی طلبی کے منتظر ہیں۔کیونکہ کیس عدلیہ میں زیر سماعت ہے اس اتنا ہی کہوں گا کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا انشااللہ۔ہمیں اپنی معزز عدلیہ پر اعتماد ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+