ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر)عبدالستارعیسانی اور ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا

جہلم(عمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر)عبدالستارعیسانی اور ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آڑھتیوں اور تاجروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ زیا دہ سے زیا دہ برکات سمیٹنے کے لئے تاجر اور آڑھتی ماہ صیام میں اپنے منافع کی شرح کم رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے سبزی وفروٹ کی نیلامی کے جائزہ کے بعد منڈی میں دیگر انتظامی امور کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں سیکیورٹی اورصفائی کے احسن انتظامات برقراررکھنے کی ضرورت پر زوردیا اور افسروں کو بعض ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی شر پسند کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+