ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن(ر)عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کا جہلم سبزی اور فروٹس منڈی کا دورہ

جہلم(عمران جاوید خان) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن)ر(عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے جہلم سبزی اور فروٹس منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے طریقہ کار کو چیک کیا اور اپنی موجودگی میں بولی کروائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں گزشتہ روز کی نسبت واضح کمی نظر آئی ہے۔کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کو روکا جا ئے گا بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں عوام کو اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر دستیاب ہونگے۔ضلع بھر میں 22 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور وہ بھی باقائدگی سے چیکنگ کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جاکر خود اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی سے قیمتوں میں کافی کمی نظر آئی ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا اور کہا کہ کسی قسم کی بھی غیر معیاری چیز کو سبزی منڈی میں نہ آنے دیا جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+