ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی ہدایت اے سی جہلم زاہد خان کارمضان بازار مشین محلہ نمبر 2 میں انتظامات اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے علاوہ دیگر انتظامات کا جائزہ

جہلم(عمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اے سی جہلم زاہد خان نے جہلم میں قائم رمضان بازار مشین محلہ نمبر 2 میں انتظامات اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے علاوہ دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جاکر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے صارفین کے مسائل بھی سنے اور رمضان بازار میں تعینات افسران کو فوری طور پر ان کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہیں اور شہری رمضان بازاروں سے مستفید ہوئے ہیں۔ اے سی نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ سٹالز پر رکھی اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ریگولیشنز ملک محمد علی اور دیگر افسران موجود تھے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+