عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات 1310گرام چرس اور 3عدد پسٹل 30بور معہ10روند برآمد ملزمان گرفتارمقدمات درج

جہلم (عمران جاوید خان)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے1310گرام چرس اور 3عدد پسٹل 30بور معہ10روند برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔ تھانہ چوٹالہ کے سرور مہدی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عبدالرحمن ولد خان محمد قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ نکہ خورد تحصیل و ضلع جہلم سے 1310گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر کے افضال احمد ایس آئی/ایچ آئی یو نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر76/18بجرم302/148/149ت پ تھانہ سول لائن جہلم میں برریمانڈ جسمانی ملزم اعجاز خضر ولد خضر حیات قوم گجر سکنہ النگ سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مشتاق احمد عرف موسیٰ قصائی ولد کالے خان قوم موچی سکنہ کوٹلی سیداں تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان کے عبدالغفار ایس آئی/ایس ایچ او نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر138/18بجرم392/324/353/186ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم محسن ولد نواز قوم چدھڑ سکنہ محلہ راجگان ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین سے پسٹل 30بور معہ 05روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+