رمضان المبارک جو برکتوں سے بھرا ماہ مقدس ہے۔ انسانیت کی بنیاد پر بلاتفریق ہمارے شعبہ جات شب وروز خدمات میں بر سر پیکار ہیں۔سید ابرارحسین شاہ،چوہدری تصدق حسین ساہی

جہلم(ڈاکٹرعمران جاوید خان) رمضان المبارک جو برکتوں سے بھرا ماہ مقدس ہے۔ انسانیت کی بنیاد پر بلاتفریق ہمارے شعبہ جات شب وروز خدمات میں بر سر پیکار ہیں۔سید ابرارحسین شاہ،چوہدری تصدق حسین ساہی اس ماہ میں غرباء اورمستحقین کو خدمت خلق کی بنیاد پر انفرادی اور اجتماعی طور پر مختلف این جی اوز کی جانب سے خصوصی ترجیحات میں راشن کی فراہمی کی روایات اسلامی تہذیب اور شعور کی نمایاں عکاسی کرتی ہیں۔اس حوالے سے ملک بھر کی طرح جہلم میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن طور (یونین کونسل سنگھوئی)کی جانب سے رمضان راشن پیکج میں 117سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم مکمل کر لی گئی۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت سید ابرارحسین شاہ (ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم)اورمعروف سماجی رہنماچوہدری تصدق حسین ساہی نے میڈیا کوبتایا کہ انسانیت کی خدمات کی بنیاد پر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن یونین کونسل سنگھوئی کی جانب سے علاقے کے عوام کے لئے پانچ ایمبولینسزپر مشتمل سروس،ڈیڈ باڈی (میت)کو محفوظ رکھنے کے لئے فریزر،ویل چیئرز،خواتین کے لئے منہاج دستکاری سکول،طلبہ و طالبات کے لئے منہاج پبلک سکول جہاں مستحق طلبہ و طالبات کو کتابیں،یونیفارم،فیسزمیں اور تعلیمی سہولیات کا خصوصی پیکج فراہم کیاجاتا ہے،نیز مستحق بچیوں کو جہیز کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ راشن کی تقسیم کوئی احسان نہیں یا بڑا معرکہ نہیں۔یہ مستحقین کا حق ہے جواللہ رب العزت نے ان کے مقدر میں لکھا ہوتا ہے۔انسان کے مقدر میں جو رزق ہوتا ہے وہ ان کو ملتا ہے۔ہر فرد کا بنیادی فریضہ ہے کہ مستحقین کو ان کے حق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔کتنا بدنصیب معاشرہ ہو گا جہاں کہیں تو کئی کئی اقسام کے کھانے اور کہیں آس پاس کوئی بے بس ممتا کھنکتے برتنوں کی آواز کھانوں کی خوشبو میں بے بسی کی چادر میں لپیٹ کر ان کی خواہشات زد لب آنے سے قبل ہی ان کا گلا گھونٹ دیتی ہے۔ہمارا پیغام ہے کہ رمضان کے علاوہ بھی مستحقین کو اپنی ساتھ شریک کیا جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+