ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم سلطانہ خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان مجاہد عباس کے ہمراہ شالیمار چوک پر قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا

جہلم(عمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم سلطانہ خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان مجاہد عباس کے ہمراہ شالیمار چوک پر قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔سکیورٹی، تعینات آفیسرز کی حاضری، ایگریکلچر فائر پرائس شاپ، سبزی فروٹ، گوشت، پینے کا پانی،بوتلیں،دالیں اور دیگر سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم نیلم خٹک نے سستے رمضان بازار پی ڈی خان کا اچانک دورہ کیا جس میں صفائی ستھرائی اور لگائے گئے خوبصورت مختلف سٹالزکو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مختلف اشیاء خورد و نوش خصوصاآٹے اور چینی کا وزن و کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے احکامات دیئے کہ رمضان بازار میں تعینات آفیسرز کے حاضری رجسٹر کو اے سی پنڈ دادنخان باقائدگی سے چیک کیا کریں۔دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارلگانے کا مقصد عوام کوریلیف پہنچاناہے جس کے لئے حکومت نے رمضان بازاروں کا انعقادکیاہے جہاں پر عوام کو بازار سے سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+