سید ابرارحسین شاہ سے راجہ ظفر اقبال وگھ کی اہم ملاقات۔چوہدری ثقلین آزاد گروپ سے انتخابی اتحاد کا امکان،سید ابرار حسین شاہ کو انتخابی نشان جگ الاٹ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ

جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان)سید ابرارحسین شاہ سے راجہ ظفر اقبال وگھ کی اہم ملاقات۔چوہدری ثقلین آزاد گروپ سے انتخابی اتحاد کا امکان،سید ابرار حسین شاہ کو انتخابی نشان جگ الاٹ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ۔عام انتخابات کی تاریخ پچیس جولائی جوں جوں قریب آتی جارہی ہے۔اس بار عام انتخابات میں آزاد امیدواران کی بڑی تعداد کامیاب ہو نے کے امکانات ہیں۔امیدواران کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی میں بھی نمایاں دکھائی دے رہی ہے۔جبکہ جوڑ تور،وفا اور بے وفائی،اتحاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس حوالے سے امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA-67 و صوبائی اسمبلی حلقہ PP-26 جہلم سید ابرارحسین شاہ سے راجہ ظفر اقبال وگھ (آزاد امیدواربرائے حلقہ پی پی 26 جہلم)کی اہم ملاقات ہوئی۔جس میں تمام تر علاقائی سیاسی صورتحال سمیت عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین کے زیرقیادت پی ٹی آئی آزاد خدمت گروپ کاسید ابرارحسین شاہ سے انتخابی اتحاد ہونے کے امکانات ہیں۔اتحاد کی صورت میں تحریک انصاف و مسلم لیگ ن کے لئے سخت مزاحمت کا باعث بھی بنے گا۔اس موقع پر انجینئرمحمد اشرف چوہدری ایڈووکیٹ،چوہدری طاہر محمود بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اتحاد کی صورت میں سید ابرارحسین شاہ NA-67 قومی اسمبلی،راجہ ظفر اقبال وگھPP-26 جبکہ بریگیڈئر(ر)مشتاق احمد آف (Lilla)پی پی 27 سے صوبائی امیدوار ہوں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+