غرور کا سر نیچاپاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے نیشل الائنس کو الیکشن این سی ایچ 2018 میں کلین سویپ کر دیا

جہلم (ڈاکٹرعمران جاوید خان) پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے الیکشن سال 2018 نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی پاکستان میں نیشنل الائنس ضلع جہلم کا غرور خاک میں ملا دیا بڑے بڑے دعوے کرنے والے ضلع جہلم کے نامور ہومیو ڈاکٹرز کو ابھی تک اپنی الائنس کی شکست پر یقین نہیں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق 8 اگست 2018 بروز بدھ پورے پاکستان میں ہونے والے نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کے الیکشن میں ملک کی نامور اور سابقہ حکمران جماعت پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے مدمقابل دیگر ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی تمام ملکی تنظیموں نے متفقہ طور پر اتحاد بنا کر الیکشن لڑا اور اپنی جماعت کو نیشل الائنس کا نام دیا۔ضلع جہلم میں بھی انہی دونوں جماعتوں کے درمیان ناقابل یقین مقابلہ دیکھنے کو ملا اس الیکشن میں جو سب سے زیادہ قابل ذکر بات رہی وہ یہ کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے ہومیو ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی دفعہ 48فیصد ووٹرز نے اپنی ووٹ کاسٹ کی۔پی ایچ ایم اے پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر راو غلام مرتضی،ڈاکٹر عرفان ولی،ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈاکٹرنعیم حفیظ اور ڈاکٹر تبسم حسین نے جنرل سیٹ پنجاب پر الیکشن لڑا جبکہ نیشنل الائنس کی جانب سے ڈاکٹر محمد جمیل،ڈاکٹر ذیشان اسلم،ڈاکٹر محمد طاہر نظامی،ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر ناصر احمد چوہدری نے حصہ لیا جبکہ ٹیچنگ سیٹ پر پی ایچ ایم کی جانب سے ڈاکٹر محمود الحق عباسی اور ڈاکٹر ایم بی جاوید اعوان نے اور نیشنل الائنس کی جانب سے ڈاکٹر مقبول شاہ اور ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے الیکشن لڑا۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس جہلم میں شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ضلع جہلم میں ہومیو ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی رجسٹر ووٹوں کی تعداد 611 ہے اور ٹیچنگ سیٹ پر رجسٹر ووٹوں کی تعداد 42 ہے جس میں پولنگ والے دن کل 299 ووٹ جنرل سیٹ پر اور 37 ووٹ ٹیچنگ سیٹ پر کاسٹ ہوئے۔پی ایچ ایم اے ضلع جہلم کی سرپرستی نائب صدر راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری پرنسپل جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم اور سینئر ہومیوپیتھ ڈاکٹر انعام اللہ مرزا نے کی جبکہ نیشنل الائنس کی جانب سے ضلع جہلم میں ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ پرنسپل ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم،ڈاکٹر کوثر ناہید،ڈاکٹرمحمود علی واثق،ڈاکٹررفیق مرزا،ڈاکٹرعبدالرزاق،ڈاکٹر شیراز احمداور ڈاکٹرمحمدزاہدنے سرپرستی کی ضلع جہلم جو کہ نیشنل الائنس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور گزشتہ کئی الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہوا آرہا تھا اس دفعہ ضلع جہلم کے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے بھرپور طریقے سے اس الائنس کو مسترد کیااور اپنا ووٹ پی ایچ ایم اے پاکستان کے پینل لے حق میں دیا۔ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری اور ڈاکٹر انعام اللہ مرزا نے ضلع جہلم میں اپنے مخالفین کو جنرل سیٹ پر 27 ووٹوں سے اور ٹیچنگ کی سیٹ پر ایک طرفہ مقابلے میں 17 ووٹوں سے شکست دی اور اپنی جماعت پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کو ضلع جہلم کلین سویپ کر کے دینے میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے چئیرمین جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم ڈاکٹرملک ذوالفقار احمد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے انگلینڈ سے اس الیکشن میں ان کی بھر پور معاونت کی اورہومیو ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز ضلع جہلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے سخت اورگرم موسم میں اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور بالخصوص انہوں نے اپنی ٹیم کے تمام ڈاکٹرزولیڈی ڈاکٹرز ضلع جہلم،تحصیل دینہ،تحصیل پنڈدادنخان اورتحصیل سوہاوہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس الیکشن میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی اور اپنی جماعت کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+