ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرایہ داری ایکٹ،اسلحہ آرڈینس اورامتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے34لیٹر شراب،2590گرام چرس،رائفل 8ایم ایم،پسٹل 30بوراور34روند برآمد

جہلم(عمران جاوید خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرایہ داری ایکٹ،اسلحہ آرڈینس اورامتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے34لیٹر شراب،2590گرام چرس،رائفل 8ایم ایم،پسٹل 30بوراور34روند برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عقیل احمد ولد اصغر علی قوم راجپوت سکنہ مسلم ٹاؤن تحصیل و ضلع جہلم سے 120گرام چرس،بشارت احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم یار محمد ولد عبدل محمد خان قوم پٹھان سکنہ جوائی پور بھڑتھ تحصیل و ضلع سیالکوٹ سے 10لیٹر شراب، مناظر حسین اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد علی زر سکنہ چتن جہلم اور شکیل سکنہ ناڑہ جہلم تھانہ دینہ کے نذر محمد ایس آئی نے دوران سرچ آپریشن ملزم رسول خان سکنہ وزیر ستان ایجنسی حال مقیم چک الماس دینہ سے رائفل 8ایم ایم معہ 30روندتھانہ پنڈ دادنخان کے محمد ریاض اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عبدالقیوم سکنہ کریم پورہ پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ 04روند،عثمان تصدق ٹی/ایس آئی نے دوران گشت ملزم آصف سکنہ محلہ کریم پورہ کھیوڑہ سے رائفل 12بور معہ 03کارتوس تھانہ ڈومیلی کے محمد افضال ایس آئی نے دوران گشت ملزم شعبان سکنہ دایؤال سوہاوہ سے 04لیٹر شراب تھانہ منگلا کے زاہد محموداے ایس آئی نے دوران گشت ملزم خرم شہزاد سکنہ افغان آباد دینہ سے 1100گرام چرس،ضیاء محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم سعید حیدر سکنہ شیخوپور دینہ سے 1210گرام چرس اور ملزم عرفان علی سکنہ چکر ی راجگان سے 160گرام چرس اور دوران تفتیش مقدمہ نمبر99/18بجرم 9سی میں ملزم سعید حیدر سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ تفتیش ھنوز جاری ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+