(ایڈیٹر راجہ صداقت ) یوکے کے شہر برمنگھم میں پاکستان کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانیوں کی بنائی گئی فلاحی اورغیر سیاسی تنظیم “جہلم فورم مڈلینڈز” کی حلف برداری کی تقریب ایک مقامی حال میں متعقد کی گئی۔اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر الیاس گوندل ایڈووکیٹ تھے۔تقریب کا آغا زتلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور پھر حضرت محمد ﷺ کی عقیدت میں نعت کے چند اشعار پیش کیے گئے۔ بعداز الیکشن کمیشن جہلم فورم نے کامیاب عہدداران کا اعلان کیا جس کے مطابق راجہ ایوب برانچ کنوینر، نعمان سعید صدر،عدنان کیانی ایڈووکیٹ سینئر وائس صدر، راجہ شہنواز وائس کنوینر۔، شکیل احمد جنرل سیکرٹری،علی ہاشمی جوائنٹ سیکرٹری،عمران بشیر میڈیا سیکرٹری، شہلا گُل لیڈ ی کنوینر کامیاب قرار پائے۔عہدداران سے چوہدری افضل سابق ایم پی نے حلف لیا۔تقریب میں لنڈن، آکسفورڈ اور مانچسٹر سے بڑی تعداد میں جہلم فورم کے ممبران ، عہدادارن،مقامی سیاسی،سماجی ، کاروباری،سوشل، میڈیا اور ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔جہلم فورم کے روح رواں اور بانی چیف آرگنائزر جناب شہزاد علی مرزا نے بھی تقریب میں بھر پورانداز میں شمولیت کی۔صدر نعمان سعید نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم فورم کا بنیادی مقصد برطانیہ بھر میں مقیم ضلع جہلم کے باسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور مسائل کا حل نکالنا ہے۔سینئر وائس صدرایڈووکیٹ عدنان کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ مڈ لینڈ برانچ جلد ہی دیار غیر میں آباد لوگوں کے قانونی مسائل کے سلسلے میں اپنا لائحہ عمل پیش کرے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+