ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ڈویژن محمد لطیف میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزجہلم ملک مراتب علی اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی غلام قادر کی زیر قیادت فش کلچر اینڈ کنزرویشن کے مو ضوع پر پوٹھوار ریجن سوہاوہ فش سید نرسری یونٹ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ڈویژن محمد لطیف میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزجہلم ملک مراتب علی اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی غلام قادر کی زیر قیادت فش کلچر اینڈ کنزرویشن کے مو ضوع پر پوٹھوار ریجن سوہاوہ فش سید نرسری یونٹ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ڈویژن محمد لطیف میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ملک مراتب علی اعوان، کا کہنا تھا کہ فش کلچر اینڈ کنزرویشن کے بارے تربیتی پروگرام کا مقصد فش فارمرز میں جدید تقاضوں پر مبنی فش فارمنگ کے طریقے کار بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ اس ورکشاپ میں فش فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے 90 سے زائد مالکان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشربز ملک مراتب علی نے مزید بتایا ہے کہ ایک روزہ ورکشاپ کا آغاز 19 اکتوبر کو راولپنڈی میں بھی انعقاد کیا جاے گا جس میں شرکت کر کے فارمرز حضرات آگہی حاصل کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں کے فش فارمرز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ضلع راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں کے فش فارمرز کے لیے فش کلچر اینڈ کنزرویشن ورکشاپ آج فش فارمرز ٹریننگ سینٹر محکمہ ماہی پروری راول ٹاون اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسیٹی میاں غلام قادر اور ان کی ٹیم ممبران اہم موضوع کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+