ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

جہلم(ڈاکٹر عمرا ن جاوید خان) تھانہ منگلا کینٹ کے افتخار افضل اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دوران سرچ آپریشن پایا کہ مسمی محمدآکاش خان ولد شفاء اللہ خان سکنہ واینڈاھا پرائیں خیلانوالہ شمالی یارو خیل ضلع میانوالی جوکہ مکان ازان محمدنوازولد کرم الٰہی سکنہ مدوکالس تحصیل دینہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیرتھا۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تومقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی اور نہ ہی کوئی اندراج کروایا۔تھانہ صدر کے قمر سلطان ایس آئی نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر دوران گشت و ناکہ بندی ملزم سکندر حسین ولداکرم لطیف سکنہ گلی نمبر1بخاری کالونی بلال ٹاؤن جہلم سے1250گرام چر س،تھانہ سول لائن کے سرفراز احمد ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم ندیم شہزادولد محمد صدیق سکنہ محلہ سلطان پورہ جہلم سے5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+