فاضل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز اور سینئر سول جج ایڈمن چکوال عباس رسول وڑائچ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)فاضل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز اور سینئر سول جج ایڈمن چکوال عباس رسول وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اندرون جیل کچن اسیران، ہسپتال، خواتین وارڈ کے علاوہ تمام قیدی و حوالاتی بارکوں کا وزٹ کیااور جیل اسیران کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااور محتلف مقدمات میں ملوث اسیران کے مسائل بھی دریافت کیئے۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیا نے کھانے کے بہترین معیار اور صفائی ستھرائی کے علاوہ اسیران کو دی جانے والی صحت اور تعلیم کی سہولیات پر جیل سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں اور بہترین کارکردگی پر تعریف کی اور جرائم میں ملوث اسیران کو معاشرے کا بہترین فرد بنائے جانے کے لیئے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام اقدامات کو بھی سراہا۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے اسیران کے کیسوں کے ضمن میں متعلقہ جج صاحبان کو احکامات جاری کیئے کہ مختلف کیسوں میں ملوث اسیران کی جلد از جلدسماعت کرکے ان کے فیصلے کیئے جائیں۔۔دریں اثناء، اندرون جیل شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح فاضل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے پہلا پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان نارُ و کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پوری جیل کو صاف ستھرا بنایا گیا ہے اور پوری جیل میں گھاس اور مختلف قسم کے نئے نمائشی و سایہ دار پودے لگائے گئے ہیں تا کہ اسیران کو صحت اور صفائی کے حوالہ سے بہترین ماحول مہیا کیا جا سکے۔علاوہ ازیں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم سے اندرون و بیرون جیل ڈینگی سرویلینس کروائی گئی اور صفائی کے اعلیٰ میعار کی بنا پر کسی بھی جگہ ڈینگی لاروا کی موجودگی نہ پائی گئی۔تاہم اندرون و بیرون جیل تمام ایریاز میں مچھر کے تدارک کے لیئے مکمل سپرے بھی کروایا گیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+