دارالامان جہلم کی ایڈوائزری کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ دارالامان میں ڈی او سوشل ویلفیئر محمد نواز وڑائچ کی سربراہی میں منعقد ہوئی

جہلم(ڈاکٹر عمرا ن جاوید خان)دارالامان جہلم کی ایڈوائزری کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ دارالامان میں ڈی او سوشل ویلفیئر محمد نواز وڑائچ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں عہدیدران اورتمام ممبران نے بھر پور شرکت کی۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان مس فرقانہ کوثر نے اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور انہوں نے کہا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کے عہدیدران اور مخیر حضرات کے تعاون سے ادارے میں مقیم خواتین کو محکمہ کے منظور شدہ مینو کے مطابق غذا فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن و ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء، ایڈووکیٹ میاں عبیدالرحمان، ایڈووکیٹ چوہدری سرفراز، چوہدری سہیل احمد اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری الرحمت ویلفیئر سوسائٹی طارق مغل نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر سائرہ اجمل،سائکالوجسٹ طیبہ ناصر، اور محمد شفیق نے کہا ہے کہ مالی اعتبار سے ہم ادارے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چئیر مین کمیٹی محمد نواز وڑائچ نے کہا ہے مخیر حضرات کی مدد سے ادارے میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواتین کو اپنی مرضی سے اپنی زندگی بسر کرنے سے روکنا ان کی نہ صرف انسانی حقوق کی نفی کرتا ہے بلکہ ان کو ایسے حالات میں دھکیل دیتا ہے جو ان کیلئے زیادہ نقصان کا باعث بنتے ہیں۔زبردستی کی شادی جو ایک لڑکی کیلئے اذیت کاباعث بن سکتی ہے۔یازبردستی کی وجہ سے بیٹی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے اور خاندان کا سہارہ کھو بیٹھتی ہے اور دارالامان کے قیام کا مقصد ان خواتین کو محفوظ پناہ فراہم کرنا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+