ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی تیز رفتاری اورغفلت لا پرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان) ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی تیز رفتاری اورغفلت لا پرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج . تفصیلات کے مطبق تھانہ دینہ کے اظہر محمود اے ایس آئی مدعی محمد عبداللہ ولد محمدریاض سکنہ ٹلہ جوگیاں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے درخواست دی ہے کہ مورخہ 20.10.18میں ہمراہ چچا زاد بھائی سلطان نور الدین بسواری موٹر سائیکل نمبری JMK/8587ہنڈا 125دینہ آرہے تھے جب بوقت 10/-بجیدن الکوثر ہوٹل دینہ کے سامنے یوٹرن لیکر الکوثر ہوٹل کی طرف آئے تو سامنے سے ایک ٹریکٹر ٹرالی انتہائی تیزرفتاری سے آرہی تھی ڈرائیور نے ٹریکٹر کو بریک نہ لگائی اور ٹریکٹر ہمارے اوپر چڑھا دیا ہم دونوں موٹرسائیکل سے نیچے گرکر شدید مضروب ہوگئے اور ٹرالی کے نیچے آگئے بمشکل وہاں پر کھڑے لوگوں نے ہمیں باہر نکالا۔ یہ حادثہ اسم و مسکن نامعلو م ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی انتہائی تیز رفتاری و غفلت لاپر واہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ قانونی کاروائی کی جائے۔ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+