ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پر مقدمہ درج

جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان) ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پر مقدمہ درج.تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے عبدالرحمان سب انسپکٹر معہ ہمراہی ملازمان بسلسلہ گشت و گرفتاری مجرم اشتہاری بوقت قریب 12/20بجیدن کچہ راستہ روندہ مین روڈ موجود تھا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ مجرم اشہاری اختر امجد ولد فیروز خان سکنہ بیلہ کلس متعلقہ مقدمہ نمبر34/17بجرم 302/324/109/337Fiii/148/149 ت پ تھانہ پنڈدادنخان مسمی عامر شہزادولد محمدشوکت علی سکنہ پنڈدادنخان کے ساتھ بسواری موٹرسائیکل دریا کی جانب سے آرہے ہیں۔ چنانچہ اس اطلاع پر برلب دریا پہنچے تو عامر شہزاد موٹرسائیکل سے اتر گیا اور اختر امجد کو کہا کہ بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے۔ جو بذریعہ موٹرسائیکل جنگلی کیکروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔ عامر شہزاد نے ملزم اشتہاری اختر امجد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ جانے میں مدد فراہم کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+