ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی شراب برآمدگی اورشراب نوشی کرنے پر مقدمات درج

جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان) ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی شراب برآمدگی اورشراب نوشی کرنے پر مقدمات درج. تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مرزا محمداسحاق ولد مرزا محمد رفیق قوم جرال راجپوت سکنہ مکان نمبرC70محلہ ملا حاں جہلم سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سوہاوہ کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمدآصف ولد محمد ریاست قوم جٹ سکنہ ڈونگی ڈاکخانہ دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم بسواری کیری ڈبہ نمبری RI/782سے 10لیٹرشراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان کے عثمان تصدق ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم امجد ممتاز ولد محمد ممتاز قوم موچی سکنہ ہجکا شریف تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا سے 8لیٹرشراب برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ صدر کے سرور مہدی اے ایس آئی نے دوران ملزم سمراج جاج ولد جارج مسیح قوم مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی کو بحالت نشہ شراب میں گرفتار کرکے بعد ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج رجسٹرکروایا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+