گھمکولوی شہزادہ والی شان حضور پیر سید حبیب اللہ شاہ صاحب پیر جی حضورمدظلہ العالی کی شہر کے نواحی گاؤں نوگراں شریف صوفی محمد سلیم قریشی کے گھر آمداور حاجی مطلوب احمد مرحوم کے ختم کل شریف میں شرکت

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)گھمکولوی شہزادہ والی شان حضور پیر سید حبیب اللہ شاہ صاحب پیر جی حضورمدظلہ العالی کی شہر کے نواحی گاؤں نوگراں شریف صوفی محمد سلیم قریشی کے گھر آمداور حاجی مطلوب احمد مرحوم کے ختم کل شریف میں شرکت، تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ کے سجادہ نشین پیر سید حبیب اللہ شاہ پیر جی حضور مدظلہ العالی نے ختم کل شریف میں شرکت کے لیے حاجی مطلوب احمد کے گھر کھائی کوٹلی میں شرکت کی اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔بعد ازاں پیر جی حضور مدظلہ العالی نوگراں شریف کے رہائشی صوبیدار ریٹائرڈ صوفی محمد سلیم قریشی کے گھر تشریف لے گئے۔جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادے مفتی حافظ محمد ادریس کی شادی پر ان کو اور اہل خانہ کو مبارکبادپیش کی۔ اور تمام اہل خانہ اور اہل گاؤں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی بوڑا جنگل شریف دینہ،حاجی مہربان،حبیب صاحب، خطیب اعظم جامع مسجد بوڑاجنگل شریف خالد اقبال نقشبندی سمیت دیگر مہمانان گرامی حضرات بھی موجود تھے۔ان کے استقبال کے لیے حافظ محمد عدیل راجہ، کامران لیاقت، احسان چوہدری، حاجی عبدالخالق، غلام مصطفی قریشی،محمد ریحان قریشی، محمد فرحان قریشی، محمد اشریف قریشی، غلام مجتبیٰ قریشی، محمد زبیر قریشی، محمد توقیر قریشی، چاند صفیان قریشی، غلام مرتظیٰ قریشی، چوہدری توصیف لیاقت، سینیئر صحافی عارف محمود قریشی، محمد حفیظ بھٹی، قدیر احمد،خادم حسین چوہدری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ پیر سید حبیب اللہ شاہ پیر جی حضور مدظلہ العالی نے دعا کی کہ اللہ کریم نئے شادی شدہ جوڑے کو اتفاق کی دولت عطا کرے اور ان کے گھر میں مزید کشادگی عطا کرے اور دین دنیا آخرت کی کامیابی عطا فرمائے آمین۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+