(راجہ صداقت)انتظامی شعبہ ایلیمنٹری کے زیر اہتمام گورنمنٹ گزلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں بابائے قوم کا یوم ولادت انتہارئی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا ۔

انتظامی شعبہ ایلیمنٹری کے زیر اہتمام گورنمنٹ گزلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں بابائے قوم کا یوم ولادت انتہارئی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی شہزاد محبوب اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق شعبہ ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ کے اشتراک سے قائد اعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس تقریب میں خصوصی دعوت پر میاں عاشق چئیرمین بلدیہ دینہ ، پروفیسر شیر دل پرنسپلایف جی کالج منگلا کینٹ، ماہر تعلیم جاوید اقبال،سنبرین اشرف، شاہد اکرام وائس پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول دینہ نے شرکت کی ۔ ننھے منے بچوں نے بابائے قوم کی خدمت میں خوبصورت ترانے اور بابائے قوم کی زندگی کے متعلق اظہار خیال کیا۔ شامل ہونے والے بچوں کا تعلق ایلیمنٹری سکول چک اکا، جونئیر ماڈل سکول دینہ، گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری سے مختلف سکولوں سے تھا۔ پروفیسر شیر دل ملک نے انتظامیہ اور سرکاری سکولوں کی تعریف کی جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں کی رہنمائی میں ملک وقوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی شہزاد محبوب اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اسلامی آئیڈہالوجی کیعلمبردار تھے۔ گورنمنٹ ملازمین کو قائد اعظم کے افکار کے مطابق فرائض سر انجام دینے چاہییں۔ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتمائی کوشش کر کے وطنِ عزیز کو قائد کے نظریہ کے مطابق بنائیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کونہیں بھولتیں۔ قائد اعظم نے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدلا بلکہ دنیا کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ۔ قائد اعظم محم علی جناح کا انتقال 11ستمبر1948 ؁ء کو ہوا اور تب سے لے کر آج تک پاکستان کا ان کا یوم ولادت اور یوم وفات بڑے عقیدت اور محبت کے جذبے کے ساتھ مناتے ہیں ۔اس ملک کی ترقی کا راز قائد کے اصولوں میں چھپا ہے جسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم زندہ باد پاکستان پائندہ باد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+