جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گیرا تنگ، 20 پتنگیں،2دھاتی ڈوریں،20لیٹر شراب برآمد

دینہ (ملک بوستان)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گیرا تنگ، 20 پتنگیں،2دھاتی ڈوریں،20لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم ریحان شاہ سے 20پتنگیں اور 2عدد دھاتی ڈوریں برآمد کی۔تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ملزم محمد یعقوب سے 20لیٹر شراب برآمد کی اور نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کیا۔تھانہ جلالپور پولیس نے ملزم محمد امتیاز سے بحالت نشہ شراب گرفتار کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+