ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے دیے گئے 10 کچرا دان میونسپل کمیٹی جہلم کے اہلکاران کے حوالے کیے

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے دیے گئے 10 کچرا دان میونسپل کمیٹی جہلم کے اہلکاران کے حوالے کیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ نے پرائیویٹ ہیلتھ کئیر ایسوسی ا یشن کی جانب سے میونسپل کمیٹی جہلم شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے لئے 10 کچرا دان تقسیم کیے، یہ کوڑادان شہر میں مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے،جن کو استعمال میں لاتے ہوئے شہری کوڑا تلف کر سکتے ہیں۔ڈی سی سیف انور نے مزید بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے میونسپل کمیٹی کے افسران سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جہلم ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کو بہتر بنانے میں عوام بھی اپنا حصہ ڈال کرمتعبر شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، پی ایس او طیب سلیم علوی اور میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+