میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہولڈنگ بورڈ اُتارنے کے حکم کی خلاف ورزی،ایک بورڈ بھی نہ ہٹایا گیا

دینہ (ملک بوستان)میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہولڈنگ بورڈ اُتارنے کے حکم کی خلاف ورزی،ایک بورڈ بھی نہ ہٹایا گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مصروف ترین شاہراؤں جی ٹی روڈ اورمنگلاروڈ پر جان لیوا بھاری بھرکم دیوہیکل سائز کے ناقص میٹریل سے تیار ہولڈنگ بورڈ نصب ہیں جونہ صرف امارات بلکہ انسانی زندگی کے لیے بھی خطرہ ہیں اوراسی وجہ سے سپریم کورٹ نے انہیں آبادی والے علاقوں سے فوری ہٹانے کاحکم صادر کیا گیا مگر ذرائع کے مطابق دینہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کاان بورڈز میں ذاتی ملکیت اورماہانہ آمدنی(بھتہ)میں کمی ہوجانے کی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی،DCجہلم سپریم کورٹ کے حکم پرعمل درآمد کرادیں،تاکہ کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہو۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+